ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : نلین کمار کٹیل کا شمالی کینرا مخالف اقدام - میسورو - کاروار ٹرین کی راہ میں رکاوٹ

کاروار : نلین کمار کٹیل کا شمالی کینرا مخالف اقدام - میسورو - کاروار ٹرین کی راہ میں رکاوٹ

Fri, 18 Nov 2022 20:10:44    S.O. News Service

کاروار 18/ نومبر (ایس او نیوز) میسورو سے منگلورو تک چلنے والی ٹرین کو کاروار تک توسیع دینے کے معاملے میں  بی جے پی کے ریاستی صدر اور جنوبی کینرا سے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل کی طرف سے رکاوٹ کھڑی کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ میسورو کے ایم پی پرتاپ سنہا نے میسورو - منگلورو ٹرین کو اضافی بوگیوں کے ساتھ کاروار تک چلانے کے لئے کوششیں کی تھیں جس کے بعد محکمہ ریلوے نے  اس تجویز کو منظوری دینے کا من بنایا ہے ۔ لیکن معلوم ہوا ہے کہ اسے کاروار تک توسیع دینے کے بجائے اس کا رخ کیرالہ تک موڑنے کے لئے سرگرم لابی کے دباو میں آ کر نلین کمار کٹیل نے محکمہ ریلوے کو بھیجے گئے مراسلہ پر دستخط کیے ہیں اور کاروار تک ٹرین چلانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی ہے ۔

    معلوم ہوا ہے کہ کیرالہ کے مفادات کے لئے سرگرم ایک گروپ نے میسورو - منگلورو ٹرین کو کاروار تک نہ چلانے کے لئے درخواست تیار کی تھی جس پر ایم پی نلین کمار نے اپنے دستخط کیے ہیں اور ملیالی گروپ نے جو مطالبہ کیا ہے اس کی حمایت کی ہے ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ اس ٹرین کو کاروار تک توسیع نہ دینے کی مانگ کے پیچھے اصل مقصد آگے چل کر اسے منگلورو سے کیرالہ تک موڑنا ہے ۔ اور نلین کمار نے شمالی کینرا کے عوام  کے لئے سہولت فراہم کرنے کے بجائے کیرالہ والوں کے مفادات کو ترجیج دی ہے ۔ 


Share: